گلگت بلتستان پر امن علاقہ سیاحت میں اضافہ ہو رہا ہے: نگران وزیراعلیٰ

20200927_102950.jpg

وزیر اعظم گلگت بلتستان کی ترقی کیساتھ سیاحت کے فروغ میں دلچسپی لے رہے ہیں، سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحتی مقامات کو فروغ دیا جارہاہے
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے میں آسانی ہوگی، گلگت بلتستان میں 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے
گلگت (بادشمال نیوز)نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے ایئر وار کورس کے آفیسران کے دورہ گلگت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت، معدنیات اور توانائی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ گلگت بلتستان کا مستقبل روشن ہے۔ وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی خصوصاً سیاحت کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے سیاحتی مقامات کو فروغ دیا جارہاہے اور سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے گلگت بلتستان کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے میں آسانی ہوگی۔ گلگت بلتستان میں 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ معدنیات کے ذخائر سے بھی استعفادہ حاصل کرنے کیلئے وفاقی حکومت خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے ایئروار کورس کے شرکاء کو گلگت بلتستان دورے کے موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان ایک پرامن علاقہ اور یہاں کے عوام مہمان نواز ہیں جس کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی سیاحت میں اضافہ ہورہاہے۔
نگران وزیر اعلیٰ

شیئر کریں

Top