عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کر کے ۱۵ نومبر کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں : جمیل احمد،سعدیہ دانش

g13-2.jpg

کمیشن کے لیئے سڑکیں کالی کرنے سے ترقی نہیں ہوتی،پیپلزپارٹی نے حق حاکمیت و حق ملکیت کا نعرہ لگایا ہے قانون سازی کرکے عوام کو ان کا حق دلائیں گے
تحریک انصاف جعفر شاہ کے انتقال کے بعد مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکا،15نومبر حفیظ کے حساب کتاب کا دن ہو گا ،محمد موسیٰ ودیگر مقررین کا دفتر افتتاحی تقریب سے خطاب
گلگت(بادشمال نیوز)کمیشن کے لیئے سڑکیں کالی کرنے سے ترقی نہیں ہوتی حفیظ الرحمن نے 4 کنال اراضی میں محل بناکر ترقی سمجھتے ہیں تو اسکی بھول ہے بلاول بھٹو زرداری 22 دنوں کے لیئے گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بناکر دیکھائیں گے 16 نومبر پیپلزپارٹی کا فتح کا دن ہو گا عمران خان اور نوازشریف روک کر دیکھائیں پیپلزپارٹی نے حق حاکمیت و حق ملکیت کا نعرہ لگایا ہے قانون سازی کرکے عوام کو ان کا حق دلائیں گے دیامر کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں عورت کو ووٹ کاسٹ کرنیکی اجازت نہیں تھی تاریخ بدلنے کے لیئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے روٹی کپڑا مکان اور روزگار دینا پیپلزپارٹی کا نعرہ بن چکا ہے عوام پیپلزپارٹی پر اعتماد کریں 15 نومبر کو گھروں سے باہر نکلیں تیر کے نشان پر مہر لگائیں خومر کشروٹ اور جگلوٹ کو ماڈل شہر بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 گلگت جمیل احمد محمد موسی سعدیہ دانش اقبال رسول حسین علی رانا عمران ایڈووکیٹ کلثوم مہدی ٹھکیدار شوکت علی وسیم بادامی حسن پاشا سماجی شخصیت موسی و دیگر نے خومر یرکوٹ میں پیپلزپارٹی الیکشن کمپیئن افس کا افتتاح کرتے ہوے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر حلقہ نمبر 2 گلگت جمیل احمد نے کہا کہ خومر کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو سپورٹ کیا ہے جنکا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے انہوں نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن نے 5 سال میں کمیشن کے لیئے چند من پسند ٹھیکداروں کو نوازا اور کمیشن کے لیئے سڑکوں کو کالے کرنے کو ترقی سمجھ بیٹھا آج ایک ووٹ کے لیئے گھروں میں جاکر فریاد کررہے ہیں عوام باشعور ہیں اب کسی کو کالا جادو کرنے نہیں دیں گے بلکہ خومر کے عوام 5 سالوں سے زیادتی کا حساب کے لیئے تیر کے نشان پر مہر لگا ئیں گے عوام فکر نہ کریں ایک ایک پائی کا حساب لیں گے انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جعفر شاہ کے انتقال کے بعد مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکا ہے 15 نومبر کو تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان سے بوریا بستر گول ہو جایئگا 16 نومبر کا سورج پیپلزپارٹی کا فتح کا دن ہو گا سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلزپارٹی محمد موسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خومر کے عوام نے ہر بار پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا تھا مگر حفیظ الرحمن نے جان بوجھ کر خومر کے عوام کیساتھ دھوکہ فراڈ کیا اور دیوار سے لگا کر موسمی پرندوں کو نوازا اور کمیشن پر ارب پتی بن گیا 15 نومبر حفیظ کے حساب کتاب کا دن ہو گا جیسے کرنی ویسے بھرنی ہو گء عوام 15 نومبر کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر اپنے امیدوار کامیاب کریں 16 نومبر کو جمیل کی سیٹ بلاول بھٹو زرداری کو تحفے میں پیش کریں گے انہوں نے کہا ہے حق ملکیت و حق حاکمیت پیپلزپارٹی کا منشور بن چکا ہے عوام پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیں پیپلزپارٹی قانون سازی کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا حق دلائیں گے انہوں نیکہا کہ خومر میرا گھر جگلوٹ میرا دوسرا گھر ہے عوام پیپلزپارٹی کیساتھ کھڑے ہیں آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے مخالف امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی 12 نشتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گء چیلنچ سے کہتا ہوں پیپلزپارٹی 16 نشتوں میں کامیابی حاصل کرکے گلگت بلتستان میں ایک بار پھر حکومت بناے گء پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان اطلاعات سعدیہ دانش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری زرداری 22 دنوں کے لیئے گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں اور وہ خود بیٹھ کر الیکشن مانیٹرنگ کریں گے عمران خان اور نوازشریف کو زیادہ تکلیف ہونے لگی ہے گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیگیعمران خان اور نوازشریف روک کر دیکھائیں انہوں نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن نے 5 سال میں 4 کنال اراضی میں عالی شان بنگلہ بنایا مکان بنانے کو ترقی سمجھ بیٹھا ہے کرپشن سے مال و جائیدادیں بنانے پر لعنت بھیجتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دیامر کے عوام محب وطن پاکستانی اور مہمان نواز لوگ ہیں دیامر میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر گناہ سمجھا جاتا تھا لیکن پیپلزپارٹی کے احسانات کے بدولت میں نے دیامر سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور تاریخ رقم کردی خومر ڈموٹ الیکشن کمپیئن افس کا افتتاحی تقریب میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ گلگت کے صدر اقبال رسول سیکرٹری جنرل حسین علی رانا سینئر راہنما ایڈووکیٹ عمران حسین خواتین ونگ گلگت کے صدر کلثوم مہدی سابق صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان شوکت علی حسن پاشا وسیم بادامی سماجی شخصیت موسی و دیگر نے کہا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کو اپنی ماں سمجھتے ہیں پیپلزپارٹی کا نعرہ ہی روٹی کپڑا مکان ہے اب روزگار دینا بھی نعرہ بن چکا ہے عوام پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیں پیپلزپارٹی عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گء انہوں نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے گندم سبسڈی دیا عمران خان ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے جیالے زندہ ہیں عمران خان اور نوازشریف کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے عوام گھروں سے باہر نکلیں تیر کے نشان پر مہر لگائیں 16 نومبر پیپلزپارٹی کا فتح کا دن ہو گا اور پورے گلگت بلتستان میں جشن ہو گا 16 نومبر سے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کا دن شروع ہو گا خومر ڈموٹ الیکشن کمپیئن افس کا افتتاحی تقریب میں زندہ ہے بٹھو زندہ ہے جیئے بلاول جیئے بے نظیر اور جیئے جمیل کے نعروں سے گونچ اٹھا جمیل احمد نے باقاعدہ الیکشن کمپیئن افس کا افتتاح کیا خومر کے عوام نے جمیل احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آمدہ الیکشن میں جمیل احمد کی بھرپور سپورٹ کرنیکا اعلان کردیا۔
جمیل احمد

شیئر کریں

Top