کورونا وائرس کی دوسری لہرسے خوف و ہراس پھیل رہا ہے : نیلم منیر

1094225-image-1461946860.jpg

لاہور (یواین پی)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہرکی خبروں سے ایک بار پھر خوف و ہراس کی فضا بن رہی ہے ،عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ ہم دوبارہ مشکلات کا شکارہونے سے بچ سکیں۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ ابھی تک اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو سکے اور اب دوسری لہرکی خبریں آرہی ہیں ۔ہمارا ملک اب مزید کسی لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں تاکہ اس وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ نیلم منیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد مختلف پراجیکٹس میں کام جاری ہے اوراس دوران کورونا سے بچاؤ کے لئے مرتب کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدآمد کی کوشش کرتی ہوں۔

شیئر کریں

Top