عبوری صوبہ رابطہ مہم وکلاء وفد کی قاضی نثار سے ملاقات حقوق کیلئے ملکر جدوجہد پر اتفاق

1t1XBvQ0_400x400.jpeg

وکلا نے عبوری آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے 2014 سے جاری اپنی آئینی جدوجہد اور اسکے نتیجہ میں والی حالیہ پیش رفت سے اہل سنت کے قائدین کو آگاہ کیا
گلگت بلتستان بار کونسل عنقریب آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی جس میں قوم کو حقوق کیلئے ایک آواز بنانے میں وکلا بھرپور کردار اداکریں گے،جاویداقبال،محمدحسین شہزاد ودیگر
گلگت (بادشمال رپورٹ)گلگت بلتستان کے وکلاکی عبوری آئینی صوبہ رابطہ مہم گلگت بلتستان بار کونسل کے نمائندہ وفد وائس چیئرمین جاوید اقبال، محمد حسین شہزاد جنرل سیکرٹری سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن، جاوید احمد چیئرمین لائرز ایکشن کمیٹی و ممبر بار کونسل نے امیر اہل سنت والجماعت قاضی نثار احمد سے ملاقات کی ملاقات میں جی بی کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے اعلی و فوجی سیاسی قائدین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وکلا نے جی بی عبوری آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے 2014 سے جاری اپنی آئینی جدوجہد اور اسکے نتیجہ میں پیدا ہونے والی حالیہ پیش رفت سے اہل سنت کے قائدین کو آگاہ کیا اور اس حوالے سے ممکنہ آئینی اصلاحات میں جی بی کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک آواز ہو کر اپنے حقوق کی زیادہ سے زیادہ تحفظ کے لئے جدوجہد کرنے کے لئے اتفاق کیا اور گلگت بلتستان بار کونسل اس حوالے سے عنقریب آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی جس میں قوم کے حقوق کی ایک آواز بنانے میں وکلا بھرپور کردار اداکریں گے۔
قاضی نثار

شیئر کریں

Top