کوئٹہ جلسہ ہر صورت ہوگا حکومت سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو گھر چلی جائے: فضل الرحمان

Fazlur-Rehman.jpg

جلسے سے متعلق کوئی خطر ہ نہیں ،اگر ہو بھی تو ہمیں کوئٹہ میں جلسہ کرنا ہے،کسی لیڈر کے نہ آنے سے پی ڈی ایم اتحاد پر فرق نہیں پڑیگا
ہمارا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے، حکومت 2 سالوں سے نا اہلی کامظاہرہ کررہی، کوئی تھریٹ ہے تو اس سے نمٹنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے
کوئٹہ /قلات (آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کاجلسہ ہرصورت ہوگا، اگرحکومت سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی تو وہ گھرچلی جائے، جلسے سے متعلق کوئی تھریٹ نہیں ،اگر ہو بھی تو ہمیں کوئٹہ میں جلسہ کرنا ہے،کسی لیڈر کے نہ آنے سے پی ڈی ایم اتحاد پر فرق نہیں پڑیگا۔ ہفتہ کو قلات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کوگھروں سے نکلنے پر مجبورکردیاہے،ہم نے اس نالائق حکومت کو گھر بجھوانا ہے، یہ ایک ناجائز، نااہل اور نالائق حکومت ہے جسے مسلط کیاگیا، عوام کی کرب اور چیخ و پکار حکومت تک نہیں پہنچ رہی تو یہ بہرے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے سے متعلق کوئی تھریٹ (دھمکی)نہیں ہے، اگر ہو بھی تو ہمیں کوئٹہ میں جلسہ کرنا ہے،کسی لیڈر کے نہ آنے سے پی ڈی ایم اتحاد پر فرق نہیں پڑیگا، ہمارا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے، حکومت 2 سالوں سے نا اہلی کامظاہرہ کررہی ہے کوئٹہ میں کوئی تھریٹ ہے تو اس سے نمٹنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، کوئٹہ کاجلسہ ہر صورت میں ہوگا، اگرحکومت سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی تووہ گھرچلی جائے۔
فضل الرحمان

شیئر کریں

Top