اسلام آباد ہائیکورٹ ، فواد چوہدری کی نا اہلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر

2095408-fawadx-1603169322-698-640x480-1.jpg

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آبادہائی کورٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نا اہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے سینئیر اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے فواد چوہدری کیخلاف نااہلی درخواست دائر کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 16نومبر کو فواد چوہدری کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کریں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، اثاثے چھپانے پر فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے انہیں نااہل کیا جائے، درخواست میں وفاقی وزیر فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چوہدری کو اثاثے چھپانے کے الزام میں 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
سماعت

شیئر کریں

Top