مخالفین الزام تراشی اورکردار کشی ہی کرتے رہیں گے،اجمل حسین

2018-10-27-13-04-41-259.jpg

کتی شو کے عوام کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد ناشاد کے حق میں دستبردار ہوا،گفتگو
کھرمنگ(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف سکردو حلقہ 3 کے امیدوار کی حق میں دستبرادر ہونے والے نوجوان رہنما اجمل حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخالفین الزام تراشی کے ذریعے عوامی مفادات کے لیے کی گئی الحاق کو منتازعہ بنا رہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں نوکری کیلئے سیاست میں نہیں آیا بلکہ بہترین نوکری چھوڑا کر عوامی خدامات سے سرشار ہوکر میدان سیاست میں آیا ہوں نوکری کے حوالے سے الزام لگانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ عوامی مینڈٹ کا احترام کیے بغیر سیاست بلکہ اسمبلی چھوڑا کر سرکاری نوکری کے پیچھے عوام کو تنہا چھوڑ کر کون چلا گیا حلقے کے عوام بخوبی آگاہ ہے ماضی میں عوام کو بے وقوف بنانے والوِں کو عوام مسترد کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یوسی کتی شو کے عوام کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد ناشاد کے حق میں دستبردار ہوا ہوں کیونکہ حلقہ کے عوام بلخصوص گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق اور میگا پروجیکٹس شاتونگ نالہ ۔ سی پیک میں گلگت بلتستان کی شراکت داری۔ گلگت بلتستان میں انجنئیرنگ و میڈیکل کالجوں کے قیام کیلئے وفاقی حکومت اور ناشاد کا ساتھ دے رہا ہوں اسکے علاوہ یو سی کتی شو کی عوامی خواہشاتِ پر مہدی آباد تا دیوسائی نئی سٹرک کی تعمیر اور داپا کتی شو میں بنی ہوئی سرکاری سکول اور ڈسپنسریوں کی پی سی فور ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی پر انکا ساتھ دیا ہے عوامی مسائل و مشکلات اور عوامی مطالبات کو وفاقی حکومت اور ناشاد ہی حل کر سکتے ہیں اس لیے ہم انکا بھر پورا ساتھ دینگے اور مخالفین الزام تراشی اورکردار کشی ہی کرتے رہیں گے اور ہم الیکشن جیت کر عوامی حقوق کا تحفظ اور عوام کی خدمت کرینگے۔
اجمل حسین

شیئر کریں

Top