طاہرشگری کادورہ تسر،مخالفین کی اہم وکٹیں گرادیں

download-1-2.jpg

لیگی رہنمانے مختلف پارٹیاں چھوڑ کرن لیگ میں آنے والوں کوہاربھی پہنائے
شگر(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن شگر کے صدر و امیدوار حلقہ 12 شگر طاہر شگری کا شیخ ولی شجاعی کے ساتھ تسر کا کامیاب دورہ۔مختلف پارٹیوں کے کئی وکٹ گرانے میں کامیاب سینکڑوں افراد ن لیگ میں شامل ، الیکشن میں طاہر شگری کے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ طاہر شگری نے شیخ ولی شجاعی کے ہمراہ تسر کے محلہ جات کا دورہ کیا جہاں محلہ پرونو سے سینکڑوں لوگوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے اور آنے والے الیکشن میں بھرپور انداز میں طاہر شگری کے ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ دونوں پرانے نمائندوں نے عوام کو دھوکہ کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ طاہر شگری کی پچھلے پانچ سال میں کارکردگی نہایت شاندار رہا ہے۔ اب اگر طاہر شگری کو الیکشن جتوایا جائے تو وہ ان پرانے نمائندوں سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ انہی خیالات کے ساتھ پرونو کے سرکرگان اور نوجوانوں نے طاہر شگری کے ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
طاہرشگری

شیئر کریں

Top