بلاول کی آمدسے سیاسی خانہ بدوشوں کی چیخیں نکل گئیں، شہزاد الہامی

102582714_108533607561496_1748149874249661484_n-1.jpg

وفاقی حکمران جماعت 99فیصدٹکٹ لوٹوں کودئیے،تبدیلی سرکارکاجلدجنازہ نکل جائیگا
گلگت(سپیشل رپورٹر)پیپلز سیکریڑیٹ گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان شہزاد حسین الہامی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان آمد پر سیاسی خانہ بندوشوں کی چیخیں نکل رہی ہے،بلاول بھٹو کے دورے سے تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو بلتستان کے کامیاب دورے کے بعد گلگت پہنچ جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کا رشتہ صدیوں سے قائم ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کو انکے حقوق دیئے،شہزاد حسین الہامی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور امجد حسین ایڈووکیٹ نے ہر فورم پر گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی، جبکہ اس دفعہ آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 24حلقوں سے اپنے پارٹی کے درینہ رہنماں کو پارٹی ٹکٹ دیا، جبکہ وفاقی حکمران جماعت نے 99%ٹکٹیں سیاسی لوٹوں کو دئیے، آمدہ انتخابات میں گلگت بلتستان کی غیور عوام سیاسی لوٹوں کی سیاست دفن کرینگے اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں عوامی طاقت سے برسراقتدار آکر حکومت سازی مکمل کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس گلگت بلتستان کے حوالے سے واضح منشور موجود نہیں،حق حاکمیت و حق ملکیت کے منشور سے گزشتہ پانچ سالوں سے عوام کے درمیان صرف پیپلز پارٹی کی قیادت موجود رہی ہے، 15نومبر کو گلگت بلتستان میں تبدیلی سرکار کا جنازہ نکلے گا۔
شہزاد الہامی

شیئر کریں

Top