آخری الیکشن لڑرہاہوں،مخالفین کوٹف ٹائم دونگا،کامل جان

kamil-jan.jpg

اسمبلی میں پہنچ کر پروٹوکول لونگا اور نہ ہی دوسرے سہولیات حاصل کرونگا
ہنزہ(قیمت جان)ہنزہ قومی اتحاد کے نامزد امیدوار کامل جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حقیقی نور گروپ سے ایک وفد میرے پاس ایا تھا لیکن میں نے ان پر واضح کیا ہے کہ میں ہنزہ قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے انتخاب میں حصہ لونگا انھوں نے کہا یہ جنگ میرے زات کی جنگ نہی بلکہ نوجوانوں کی جنگ ہے میں نے نوجوانوں کو اختیاد دینے اور انھیں با اختیار بنانے سیاست میں نوجوانوں کی شمولیت کے لئے میدان میں ایا ہوں یہ الیکشن میری زات کا اخری الیکشن ہے میں نے لیڈر شیپ نوجوانوں کے سپرد کرنی ہے عوام کی حمایت اور تعاون سے لیڈر شیپ نوجوانوں کے حوالہ کرونگا میرے مخالفین یہ سوچ رہے ہیں کہ میں الیکشن کے میدان سے دستبردار ہونگا لیکن یہ ان کی بھول ہے اللہ کی مدد سے اپنے مخالفین کو ٹف قایم دینے کی قوت رکھتا ہوں انھوں نے کہا میں نے اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کی ہے میں کسی ادارے کا ایس او یا چیف ایگزیکٹو نہی رہا ہوں بلکہ اپنی محنت کے بل بوتے پر یہ مقام بنایا ہے انھوں نے کہا اسمبلی میں پہنچ کر نہ پروٹوکول لونگا اور نہ ہی دوسرے سہولیات حاصل کرونگا بلکہ وہ تمام سہولیات عوام کے لئے پیش کرونگا اگر کسی کو الیکشن سے دستبردار ہونا ہے تو میرے دروازے کھلے ہیں ان کو خوش امدید کہوں گا انھوں نے کہا ہنزہ قومی اتحاد کی جیت یقینی دکھ کر میرے مخالفین اپنی شکست خوردہ ہو چکے ہیں انھوں نے کہا ہنزہ کے تمام علاقوں کے عوام نے میرے حق میں فصیلہ کیا ہے اور عوام کی قوت سے ہنزہ قومی اتحاد کا علم لے کر اسمبلی میں جاونگا اور عوام فصیلہ کرینگے مجھے اسمبلی میں کس کا ساتھ دینا ہے۔
کامل جان

شیئر کریں

Top