سکردوسے سیاسی رہنماؤں کی ڈی سی سے ملاقات،انتخابی ضابطہ اخلاق پرتبادلہ خیال

g1-2.jpg

سکردو(بادشمال رپورٹ)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر/ ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر محمد انس اقبال کی سربراہی میں جی بی اے7سکردو 1 اور جی بی اے 9سکردو 3 سے الیکشن 2020میں حصہ لینے والے مختلف سیاسی جماعتوں، آزاد امیدواران اور اُن کے نمائندوں کی اہم میٹنگز منعقد ہوئی جس میں ریٹرنینگ آفیسرسکردو 3 فہد محمود اور ریٹرننگ آفیسر سکردو 1 کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے الیکشن کے حوالے سے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق سے شرکاء کو آگاہ کیا اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا اورامیدواروں میں ضابطہ اخلاق پر مبنی کتابچہ اور ہدایات نامہ بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سرکاری املاک اور پبلک مقامات ہیں وہاں وال چاکنگ ، جھنڈے اور بینرز آویزاں نہ کریں۔ اگر اس سے پہلے کہیں وال چاکنگ ، پارٹی کے جھنڈے اور بیزز لگے ہوئے ہیں اُن کو ہٹانا متعلقہ پارٹی امیدوار ذمہ ہوگا تاکہ صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کارنر میٹنگز اور جلسوں میں کورونا سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں ، ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ آخر میں الیکشن 2020میں حصہ لینے والے تمام امید واروں نے صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ملاقات

شیئر کریں

Top