لندن جا کر علاج کرانے والوں کو عوامی مسائل کا علم نہیں :وزیر اعظم

PM-Imran-Khan.jpg

تھوڑا صبر کر لیں پاکستان دنیا میں طاقتور ملک بنے گا،
کمزور جیلوں میں اور بڑے چور لندن میں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کسی غریب پرتھانے میں ظلم نہ ہو، مغربی ممالک میں قانون کی بالادستی ہے اسی وجہ سے وہ خوشحال ہیں ، عمران خان کاتقریب سے خطاب
میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے کہا ہے کہ لندن جا کر علاج کرانے والوں کو عوامی مسائل پتہ نہیں، ایک شہر پر پیسہ لگانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، پسماندہ علاقوں کی ترقی ترجیح ہے، آئی جی کو کہہ دیا تھانوں میں غریب پر ظلم نہ ہو، طاقتور اور کمزور پر قانون کا یکساں اطلاق چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کیڈٹ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میانوالی کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، یہاں پر سب سے بڑا مسئلہ پانی کا تھا، حکومت نے عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی پر توجہ دی۔ انہوں نے کہا ڈی جی خان میانوالی سے بھی پسماندہ ہے، عیسی خیل تحصیل میں لڑکیوں کے سکولز میں اساتذہ نہیں تھیں، عثمان بزدار کے ساتھ عیسی خیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق بات کی، کفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم اور نا انصافی کا نہیں۔
میانوالی (آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تھوڑا صبر کر لیں پاکستان دنیا میں ایک طاقتور ملک بنے گا۔ ریاست مدینہ کا اصول تھا قانون کے سامنے سب برابر تھے۔ میانوالی کے مسائل سے میں بخوبی آگاہ ہوں جبکہ پانی کا مسئلہ ہمارے علاقے کا سب سے بڑا بنیادی مسئلہ ہے۔ حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی ہے۔ہفتہ کو کیڈٹ کالج عیسی خیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب کوئی بھی میرے ساتھ نہیں تھا تو میانوالی کے لوگ میرے ساتھ تھے۔ جب لوگ کہتے تھے کہ کھلاڑی کیسے سیاست کرے گا تو میانوالی کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہوئے اور تحریک انصاف کو پہلی سیٹ بھی عیسی کے لوگوں نے دلوائی۔وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ عیسی خیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق بات کی، یہاں لڑکیوں کے اسکولز نہیں تھے اور تحصیل میں طبی عملہ میسر نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلی بنایا۔ ڈی جی خان میانوالی سے بھی پسماندہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ کمزور بیچارے جیلوں میں ہیں اور بڑے چور لندن میں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کسی غریب کمزور کے اوپر تھانے میں کسی قسم کا ظلم نہ ہو۔ مغربی ممالک میں قانون کی بالادستی ہے اسی وجہ سے ہو خوشحال ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست تھی لیکن ہماری حکومت تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست سے لوگوں کو آزاد کرنا چاہتی ہے اور میں چاہتا ہوں جو محنت کرے اس کو اس کا پھل ملے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور ناانصافی کا نہیں۔اس سے قبل میانوالی پہنچنے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
عمران خان

وزیراعظم

شیئر کریں

Top