اعجاز اسلم بھی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان

Aijaz-Aslam-Age-Early-Life-Career-Dramas-Wife-Daughter-Contact-Facebook-Twitter-and-Instagram-e1512036018942.jpg

لاہور(یواین پی)اداکار اعجاز اسلم بھی ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہوگئے اور وزیر اعظم عمران خان سے شکوہ کر ڈالا۔اعجاز اسلم نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے سبزی خریدنے مارکیٹ گئے جہاں چھاپہ مارا گیا تھا اور حکام نے وہاں موجود تمام لوگوں کو کہا کہ وہ تازہ ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں۔اداکار نے لکھا کہ ‘ہم نے اْس دن کی تازہ ریٹ لسٹ کے مطابق ادائیگی کی جو چھاپہ مارنے سے قبل لگائی گئی ریٹ لسٹ کے تین چوتھائی تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جو پھل مجھے آدھی سے بھی کم قیمت میں ملے تھے وہ آج پھر زیادہ قیمتوں میں فروخت کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا یہی مْک مکا ہے ؟

شیئر کریں

Top