سموگ کے باعث لاہور سے میچز راولپنڈی،کراچی منتقل

l_233232_085631_updates.jpg

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی میچز راولپنڈی،پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونگے
لاہور، راولپنڈی (یواین پی)آئندہ ماہ لاہور میں سموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہونے پر پی سی بی نے لاہور میں شیڈول آئندہ میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیا ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں شامل تینوں ٹی ٹونٹی میچز اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل کے بقیہ چاروں میچز اب کراچی میں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ سموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے فوری طور پر میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کو افسوس ہے کہ لاہور کو مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل کے پلے آف میچز کی میزبانی نہیں مل رہی مگر ہمارے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت سب سے عزیز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ زمبابوے کرکٹ اور پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ہمارے فیصلے کو تسلیم کیا ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں شامل تینوں ٹی ٹونٹی میچز اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں(باقی صفحہ 6 بقیہ نمبر13)
گے جبکہ پی ایس ایل کے بقیہ چاروں میچز اب کراچی میں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ سموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے فوری طور پر میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کو افسوس ہے کہ لاہور کو مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل کے پلے آف میچز کی میزبانی نہیں مل رہی مگر ہمارے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت سب سے عزیز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ زمبابوے کرکٹ اور پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ہمارے فیصلے کو تسلیم کیا ہے۔
وین پارنیل کا معاہدہ ختم

شیئر کریں

Top