سوشل میڈیا پر ثناء جاوید اور عمیر جسوال کے نکاح کی تصاویر کے چرچے

233258_5793250_updates.jpg

چند روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے نوبیاہتے جوڑے ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے خوبصورت تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اچانک نکاح کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

 

 

دونوں کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے ’الحمداللہ‘ لکھا تھا۔

 بعدازاں ان کے مداحوں کو نکاح کی مزید تصاویر کا بے صبری سے انتظار تھا اور اب ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے نکاح کی نئی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

فوٹو: ثناء جاوید/انسٹاگرام
فوٹو: ثناء جاوید/انسٹاگرام
فوٹو: ثناء جاوید/انسٹاگرام
فوٹو: ثناء جاوید/انسٹاگرام
فوٹو: ثناء جاوید/انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر اداکارہ ثناء جاوید کی نئی تصاویر کے چرچے کیے جا رہے ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں

Top