نومبر15سے قبل وزیر اعظم کا دورہ انتخابی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی تصور ہوگا

by-poll.jpg

الیکشن کمیشن جی بی انھیں روکے ن لیگ کا مکتوب
وزیر اعظم عمران خان کا صوبائی دارالحکومت میں جوٹیال ہیلی پیڈ میں یکم نومبر کو غیر سیاسی اجتماع سے خطاب کرنے کا پروگرام طے کیا گیاہے،الیکشن کمیشن حکام نے خط ملنے کی تصدیق کردی
گلگت(بیورو رپورٹ )15نومبر سے قبل وزیر اعظم کا دورہ انتخابی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی تصور ہو گاالیکشن کمیشن جی بی انھیں روکے، ن لیگ کا مکتوب تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ گلگت بلتستان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیکر روکنے کا مطالبہ کردیا گیا الیکشن کمیشن کے نام خط میں مسلم لیگ ن نے انتخابی قوانین کا حوالہ دیکر وزیراعظم عمران خان کے مجوزہ دورے پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے اسے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی قراردیدیا اور کہا کہ یکم نومبر کو وزیراعظم گلگت آئیں گے تو اس خلاف ورزی پر قانونی اور جمہوری حق کا استعمال کرینگے بتایاگیاہے کہ الیکشن کمیشن نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے معلوم ہوا کہ وزیراعظم کا دورہ گلگت زیر غور ہے ابھی تک کوئی حتمی شیڈول جاری نہیں کیاگیا بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم کے جوٹیال ہیلی پیڈ پر یکم نومبر کو غیر سیاسی اجتماع سے خطاب کرنے کا پروگرام طے کیا گیاہے۔
مکتوب

شیئر کریں

Top