انتخابی ریکارڈ میں غلطیاں، الیکشن کمیشن کو ڈیٹا تیاری میں مشکلات

IMG-20200724-WA0008-e1595575391227-1.jpg

الیکشن کمیشن کی جانب سے تصیحح کیلئے ڈیٹابار بار ریٹرننگ افسران کو بھجوا نے کا سلسلہ جاری
گلگت(بیورو رپورٹ)ریٹرننگ افسران کی طرف سے انتخابی ریکارڈ میں سنگین غلطیوں کے باعث الیکشن کمیشن کو ڈیٹا تیار کرنے میں شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔معلوم ہوا ہے ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی حتمی لسٹوں اور انتخابی نشانات کے علیحدہ ریکارڈ میں انتخابی نشان کے خانے پارٹی کا نام لکھنے اور پارٹی خانے میں انتخابی نشان تحریر کرنے کیساتھ شناختی کارڈز خانے کو خالی رکھنے کے باعث الیکشن کمیشن کو حتمی ریکارڈ مرتب کی بجائے تصحیح کے لیے بار بار ریٹرننگ افسران کو ڈیٹا بھجوایا جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس صورتحال سے اہم ریکارڈ کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی جسکی وجہ سے میڈیا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
انتخابی ریکارڈ

شیئر کریں

Top