کوئٹہ سبزی منڈی میں دھماکہ 3 افراد جاںبحق 10سے زائد افراد زخمی

29.jpg

دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ،دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا
شاہ نواز ولد امیر بخش،خیر اللہ ولد جمال خان،حاجی آزاد ولد مہراب خان جاں بحق، حاجی شاہ ولد امام شاہ ،عبدالحمید ولد محمد ظاہر سمیت دیگر زخمی
کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں واقعہ سبزی منڈی میں زوردار دھماکہ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی میں زوردار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد شاہ نواز ولد امیر بخش،خیر اللہ ولد جمال خان اور حاجی آزاد خان ولد مہراب خان جاں بحق جبکہ حاجی شاہ ولد امام شاہ ،عبدالحمید ولد محمد ظاہر سمیت دیگر زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق دھماکہ خیز ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو زوردار دھماکا سے پھٹ پڑا دھماکے کے نتیجے میں قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
دھماکہ

شیئر کریں

Top