پاکستان ریلویز کا ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

Train.jpg

کراچی(آئی ا ین پی ) پاکستان ریلویز نے 8 ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کی نج کاری کے حوالے سے نجی شعبے سے پروپوزل طلب کر لیے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ ٹرینوں کی نج کاری مسافروں کی سہولت کے لیے کی جا رہی ہے۔ تاہم سرسید ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، بدر ایکسپریس اور نارووال پسنجر منافع میں چلنے والی ٹرینیں ہیں، ان منافع بخش ٹرینوں کو بھی نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ جو ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے، ان میں کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس، کراچی سے حویلیاں چلنے والی ہزارہ ایکسپریس، کراچی سے لاہور چلنے والی شالیمار ایکسپریس، لاہور سے ماری انڈس چلنے والی میانوالی ایکسپریس، لاہور سے سیالکوٹ چلنے والی نارووال پسنجر، کراچی سے میر پور خاص چلنے والی مہران ایکسپریس، لاہور سے ملتان چلنے والی بدر ایکسپریس شامل ہیں۔
نجی شعبے

شیئر کریں

Top