اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنیوالے آج عوامی مفاد کے تحفط کی بات کرتے ہیں : شبلی فراز

546179_65956263.jpg

بھارت، اسرائیل اور پی ڈی ایم ہمارے دشمن ہیں، اپوزیشن نے اربوں کی منی لانڈرنگ کی آج عوام کے مفاد کو تحفظ دینے کی بات کرتے ہیں
ایک طوفان کھڑا کرکے انقلابی بن گئے یہ چاہتے ہیں عدالتوں کے فیصلے ان کے تابع ہوں ، یہ ملک ایسے لیڈر کے پاس ہے ، پریس کانفرنس
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ کوئی بھی ناموس رسالتؐ میں گستاخی کرے گا ہم اس کا نوٹس لیں گے اور قانونی قدم بھی اٹھائیں گے تاکہ کوئی اس کی دوبارہ جرات نہ کر سکے ۔ بنارسی ٹھگوں کے ٹولے نے کوئٹہ جلسے میں ناموس رسالت کا واجبی سا ذکر کیا جو تقاریر ہوئیں ایسے شخص کی تقریر دکھائی گئی جس نے ہمارے ادارے پر حملہ کیا ۔ جس فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ، ہزاروںنوجوان اس جنگ میں شہید ہوئے لیکن اس ملک کو لیبیا اور عراق نہیں بننے دیا ۔ نواز شریف نے فوج کے بارے میں غلط باتیں کیں ۔ تکون کا تیسرا حصہ نہیں مل رہا تھا آج مل گیا ہے وہ اسرائیل ، انڈیا اور پی ڈی ایم ہے ۔ بھارت، اسرائیل اور پی ڈی ایم ہمارے دشمن ہیں، اتوار کو پی ڈی ایم جلسے کے ردعمل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ انہوں نے اویس نورانی کو پی ڈی ایم میں شامل کیا جس نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا یہ باتیں ہمارے دشمن کرتے ہیں ۔ ہم پاکستان کو ان بنارسی چوروں سے آزاد کرائیں گے ۔ انہوں نے جھوٹ اور ذاتی مفادات کے لئے ملک کو لوٹا اداروں کو داؤ پر لگایا جب حکومت میں ہوتے ہیں تو سب ٹھیک جب باہر ہوتے ہیں تو اداروں کی ساکھ کو داؤ پر لگانے کے لئے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ جواب نہیں دے رہے کہ یہ اثاثے کہاں سے بنائے اور باہر کیسے لے کر گئے اس کا جواب دیں ۔ ایک طوفان کھڑا کرکے انقلابی بن گئے یہ چاہتے ہیں عدالتوں کے فیصلے ان کے تابع ہوں ۔
وزیر اطلاعات

شیئر کریں

Top