ایل پی جی کی قیمت میں 60ڈالر فی ٹن ریکارڈ اضافہ

lpg-agencoes.jpg

ایل پی جی کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 130 روپے فی کلو پر پہنچ گئی
لاہور(آئی این پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن ریکارڈ اضافہ، شہر میں بھی ایل پی جی کی قیمت 10 روپے کے اضافے کے بعد ملک بھر میں 130 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 120 روپے اور کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر 2900 مکعب فٹ گیس کی ضرورت ہے۔
اضافہ

شیئر کریں

Top