استورکی خواتین کے مسائل کا اندازہ ہے،ثروت صبا

Sarwat-Saba-.jpg

عمران خان خواتین کو باختیار بنانے کیلئے اچھے اقدامات اٹھا رہے ہیں
گلگت(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات ثروت صبا کی ضلع استور کے دونوں حلقوں میں شاندار انٹری سینکڑوں خواتین اور عوام نے تحریک انصاف کا حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس سے قبل دشکن اتحاد کی طرف سے بھی ثروت صبا کی کوششوں سے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں ثروت صبا گزشتہ تین دن سے اپنے حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کی مہم میں مصروف ہے اور عوام کو پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے پرزور دے رہی ہے ثروت صبا نے کمپئین کا آغاز بونجی سے کیا اور استور کے دونوں حلقوں میں مختلف علاقوں کا اور مضافاتی گاں میں جاکر باقاعدہ طور پر تحریک انصاف اور عمران خان کے ویژن کو ووٹ دینے زور دیا ہے ثروت صبا نے اپنے دورہ اور کمپئین میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو ووٹ دیں تاکہ گلگت بلتستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو سکے انھوں نے خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گلگت بلتستان کے اور خاص کر استور کے دیہاتوں میں رہنے والی خواتین کے مسائل کا اندازہ ہے اور خواتین کے مسائل کو پاکستان تحریک انصاف ہی ختم کر سکتی ہے
ثروت صبا

شیئر کریں

Top