اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے مقرر

5f126064a9e2e.jpg

ٹرین صبح ساڑھے 7 سے رات ساڑھے8 بجے تک چلائی جائے گی
لاہور (آئی این پی ) اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے، ٹرین صبح ساڑھے 7 سے رات ساڑھے8 بجے تک چلائی جائے گی، جس کا آخری اسٹاپ علی ٹان ہوگا۔ ٹرین 27 کلومیٹر طویل روٹ پر سفر کرے گی، اور چھبیس اسٹیشن پر راستہ طے کرے گی۔ جی ٹی روڈ پر ڈیرہ گجراں کے علاقے میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا وسیع و عریض ڈپو بنایا گیا ہے۔ ٹرین کا آغاز یہاں سے ہوگا۔ اورنج لائن کے لیے ستائیس جدید ٹرینیں چین سے منگوائی گئی ہیں۔ ہر ٹرین پ5 بوگیاں ہیں۔ ایک بوگی میں 60 سیٹیں ہیں اور ہر بوگی میں 200 مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔ ٹرین میں خواتین اور معذور افراد کے لیے علیحدہ سیٹیں مختص ہیں۔ 27 کلومیٹر کے ٹریک پر 26 اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جب کہ 27 کلومیٹر کا فاصلہ تقریبا پینتالیس منٹ میں طے کیا جائے گا۔ 2 زیر زمین اور 24 اسٹیشن ایلیویٹڈ یعنی بلندی پر ہیں۔ ٹرین ڈیرا گجراں سے محمود بوٹی، لکشمی چوک، جی پی او مال روڈ، ملتان روڈ ، چوبر جی ، ٹھوکر نیاز بیگ، رائے ونڈ روڈ سے ہوتے ہوئے آخر میں علی ٹان پہنچے گی،یہ منصوبہ تین سو ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ خزانہ کی مشاورت کے بعد 40 سے 50 روپے کرایہ رکھا جائے گا۔
اورنج لائن

شیئر کریں

Top