زیر آب اور فضا میں مار کرنیوالے ہتھیاروں سے لیس بحری جہاز کی تعمیر کا آغاز

Navy.jpg

کراچی(آئی ا ین پی ) پاک بحریہ کے لیے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا، جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے لیے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔ تعمیر کے آغاز کی تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع تقریب کے مہمان خصوصی تھے، وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔ ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع کا کہنا تھا کہ بہترین کوالٹی، کم لاگت اور انتہائی کم مدت میں جہاز کی تعمیر اہم کامیابی ہوگی۔ منصوبہ پاکستان اور ترکی کے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
جہاز

شیئر کریں

Top