شگر کے عوام نے فیصلہ سنا دیا کوئی طاقت عمران ندیم کو شکست نہیں دے سکتی : قمرزمان کائرہ

689898_2110422_qamar_akhbar.jpg

شگر کے عوام نے پیپلز پارٹی سے کبھی بھی بے وفائی نہیں کی ،ہر موقع پر پیپلز پارٹی کو سرخرو کیا،تاریخی استقبال سے ہمارے دل جیت لیے
گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا منشور بلاول بھٹو کا ہے اور پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بناکر دم لے گی،جلسہ عام سے خطاب
شگر( رپورٹینگ ٹیم) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ شگر کے عوام نے الیکشن سے قبل ہی فیصلہ سنا دیا ہے اور اب کوئی بھی طاقت پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار عمران ندیم کو جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،شگر میں منعقدہ ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شگر کے عوام نے پیپلز پارٹی سیکبھی بھی بے وفائی نہیں کی ہے اور ہر موقع پر پیپلز پارٹی کو سرخرو کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے اس استقبال سے ہمارے دل جیت لئے ہیں اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ صرف چیئرمین کا استقبال نہیں تھا بلکہ یہ عمران ندیم کے حق میں ایک ریفرنڈم تھا اور شگر کے عوام نے 15نومبر کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 25اکتوبر کو ہی کردیا ہے اور میں آپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہتا ہوں کہ عمران ندیم کل بھی آپ کا نمائندہ تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہیں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی چیرمین کے استقبال نے مخالفین کے ہوش اڑا دئیے ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت جب پورے گلگت بلتستان سے ہمیں ہارا گیا اس وقت بھی شگر کے عوام نے پیپلز پارٹی کو مایوس نہیں کیا اب انشا اللہ جی بی میں ہماری پوزیشن انتہائی مضبوط ہیں ایسے میں شگر سے عمران ندیم کے لئے کوئی مشکل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوارپچھلے انتخابات کس کی ٹکٹ پر لڑا تھا اور اب پانچ برس بعد کس کی ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو شخص ایک پارٹی کا وفادار نہیں ہوسکتا وہ گلگت بلتستان کے عوام کا وفادار کیسے ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ شگر کے عوام پی ٹی آئی کے بڑے بڑے باتوں میں نہ آئیں کیونکہ پاکستان میں جتنے وعدے کئے تھے ان میں سے ایک پر بھی عملدر آمد نہیں ہوا ہے روزگار دینے کا وعدہ کرنے والی حکومت نے 60سے 70ہزار لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا منشور بلاول بھٹو کا ہے اور پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بناکر دم لے گی۔
قمر زمان کائرہ

شیئر کریں

Top