عوام کی محرومیوں کاازالہ چاہتے ہیں،ثوبیہ مقدم

sobia.jpg

وزیراعظم عوام کے جذبا ت سے کھیلنے و الوں کی دکانیں بندکرائیں گے
گلگت (بادشمال رپورٹ)رہنما تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر ثوبیہ جے مقدم نے اپنے حلقے کے لوگوں کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی حقوق کے نام پر گلگت-بلتستان کی عوام کے جزبات سے کھیلنے والوں کی دکانیں وزیراعظم عمران خان عنقریب بند کروایئں گے۔ ان تمام لوگوں کو شرم آنی چاہئے جو سرتاج عزیز کمیٹی کے گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی صرف سفارشات کو تو آسمان سر پر اٹھاتے تھے مگر اب جب وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ھیں تو ان کو تکلیف ہو رہی ہے۔ گلگت-بلتستان کی عوام اب جان چکی ہے کہ تم سب آج تک حقوق کے نام پر دھوکہ دیتے رہے ہو مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی واقعی گلگت بلتستان کے ساتھ پرخلوص ہیں تو اپنے ذاتی سیاسی مقاصد پس پشت ڈال کر گلگت-بلتستان کے وسیع تر مفاد میں جی بی الیکشن 2020 سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کریں اور گلگت-بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنوا کر عوامی عدالت میں سرخرو ہو جایئں۔میں زاتی طور پر بلاول بھٹو زرداری صاحب کے دورہ گلگت بلتستان کو اچھی نظر سے دیکھتی ہوں، ان کی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے گلگت-بلتستان کے لوگوں میں سیاسی شعوری بیداری آئے گی۔
ثوبیہ مقدم

شیئر کریں

Top