لیاقت خان پیرا شوٹ کے انتخابی نشان سے میدان میں آ گئے

102582714_108533607561496_1748149874249661484_n-1.jpg

ماضی کے حکمرانوں نے مناور کو پسماندہ رکھا،مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے،خطاب
گلگت ( سٹاف رپورٹر)آ زاد امیدوار حلقہ 2گلگت لیاقت علی خان پیراشیوٹ کے انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں آ گئے۔مناور میں کامیاب جلسہ سینکڑوں لوگوں کی شرکت۔اتوار کے روز مناور کے مقام پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آ زاد امیدوار لیاقت علی خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں عوام کی طاقت سے سیٹ جیت جائیں گے ماضی کے حکمرانوں نے مناور کو پسماندہ رکھا انشاء حلقے کے عوام کی مسائل حل کرنے کے لیے دن رات محنت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا صحت تعلیم اور روزگار ہمارے منشور کا حصہ ہے آ ج کے جلسے نے ثابت کیا کہ عوام آ زمائے ہوئے لوگوں سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے تبدیلی چاہتے ہیں عوام ووٹ اس مرتبہ پرائیوٹ کو دے انشاء کامیاب ہوکر ان کے مسائل کا حل نکالا جائے گا جلسے میں لیاقت علی خان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔
لیاقت خان

شیئر کریں

Top