الیکشن جیتیں یا ہاریں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے: حبیب الرحمٰن

g2.jpg

ٹھیکے اور نوکریاں فروخت کرنے والوں سمیت تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے
حفیظ اور جمیل اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی میں ناکام رہے،انہی دعووں کیساتھ عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں لیکن اس بار شکست فاش ہوگی
گلگت(سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حلقہ دو گلگت حبیب الرحمن کی دیامر کالونی شاندار انٹری بڑے پیمانے پر دیامر کالونی کے عوام نے بھر حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکے اور نوکریاں فروخت کرنے والوں سمیت تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ،اب گھر گھر ہاتھ باندھ کر ووٹ کی فریاد کر نے والوں کیلئے اس سے بڑی شرم کی بات کیا ہو سکتی ہے کہ وہ پانچ پانچ سال اقتدار میں رہے لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکے۔ہم جیتیں یا ہاریں ہم عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے نامزد امیدوار برائے حلقہ 2 حبیب الرحمن نے دیامر کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امیدوار اخلاقیات سے گر چکے ہوں نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کرتے ہیں۔ وقتی مفادات کیلئے عوام کو لڑانے والوں کو اس بار عوام اپنے ووٹ کے ذریعے سبق سکھائیںگے۔ گلگت بلتستان کو کاشغر کی طرح مثالی شہر بنانے کے نعرے لگانے والے کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ اب ہم اس کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ دیامر کالونی کے عوام نے دیگر سیاسی مداریوں کو ریجیکٹ کیا ہے انشا اللہ اس بار جیت ہماری ہوگی ۔ انہوں نے مذید کہا کہ حفیظ اور جمیل دونوں نے پانچ پانچ سال حکومت کے مزے لئے لیکن اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی میں ناکام رہے آج بھی وہ انہیں دعووں کے ساتھ عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں لیکن انہیں اس بار شکست فاش ہوگی ۔ ہم ایسی سیاست کے قائل نہیں تھے کہ ہم شخصیات کو ڈسکس کریں لیکن ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم ایسا کریں ۔جلسے میں 100 نوجوانوں نے جماعت اسلامی یوتھ میں شمولیت کی جنھیں امیدوار برائے حلقہ 2 حبیب الرحمن نے ہار پہنائے۔ جلسے سے جوٹیال کے نمبر دار اعلی سمیت دیگر معتبرین نے بھی خطاب کیا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے جلسے میں شرکت کی۔
حبیب الر حمان

شیئر کریں

Top