راجہ اعظم لوٹاہے ،کبھی الیکشن نہیں جیت سکے گا،مہدی شاہ

mehdi-shah.jpg

پیپلز پارٹی یوٹرن لینے والی جماعت نہیں، وعدے پورے کرینگے
شگر( رپورٹینگ ٹیم) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ لوٹا کبھی جیتا اور نہ جیتے گا اس لئے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ راجا اعظم خان کبھینہیں جیتے گا سپیس ہوٹل شگر میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شگر کے عوام نے 15نومبر کا فیصلہ آج ہی سنا دیا ہے اور انشا اللہ 15نومبر کو ہر اضلاع سے پیپلز پارٹی جیتیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام حقوق کی ضامن ملازمت دینے اور حق ملکیت کے تحفظ کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یوٹرن لینے والی جماعت نہیں اس لئے ہر وعدہ پہلے بھی پورا کیا ہے اور آئندہ بھی پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرئے گی ۔
مہدی شاہ

شیئر کریں

Top