گلگت بلتستان میں بھر میں ن لیگ کی پوزیشن مستحکم باشعور عوام حقیقی خدمت گا روں کو ووٹ دینگے: حفیظ الرحمان

g4-1.jpg

جوٹیال یاسین کالونی کے تمام عوام نے حفیظ الرحمن کو گلگت بلتستان کی ضرورت اور مخلص و قابل لیڈر قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر انہیں ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا
تبدیلی کے نام پر ملک میں تباہی مچانے والوں اور روز گار کے نام پر نوکریاں فروخت کرنے والے کس منہ سے ووٹ مانگتے ہیں کوئی شرم وحیا نہیں،سابق وزیر اعلیٰ کا خطاب
گلگت(بادشمال نیوز)جوٹیال یاسین کالونی کے عوام نے بھی حافظ حفیظ الرحمن کو گلگت بلتستان کی ضرورت اور عملی طور پر خدمت کرنے والے مخلص و قابل لیڈر قرار دیتے ہوئے اس دفعہ پھر انہیں ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔اسی مناسبت سے جوٹیال یاسین کالونی کے عوام اور نوجوانوں نے ایک شاندار سیمینار کا اہتمام کیا جن کے مدعو کرنے پر سابق وزیراعلی و صوبائی مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی شرکت کیں۔اس موقع پر جوٹیال یاسین کالونی کے عمائدین و معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن جیسا قابل اور مخلص لیڈر بہت کم قوموں کی نصیب میں ہوتا ہے۔گلگت حلقہ نمبر 2 کے عوام اتنے بیوقوف نہیں کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے قیمتی لیڈر کو چھوڑ کر کسی کھوٹے سکے اور تبدیلی کے نام پر تباہی مچانے والوں پر تجربات کریں۔عوام بھی اپنے اس تجربے میں کامیاب ہوچکے ہیں کہ اہلیت و خدمت کی اعتبار سے حافظ حفیظ الرحمن جیت چکے ہیں اور عوام کے دلوں میں راج کرتے ہیں۔جو عوام کے دلوں کو جیت چکا ہے ووٹ بھی اسی کا ہی امانت ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے جوٹیال یاسین کالونی کے تمام عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ گلگت بلتستان کے جس کونے میں بھی جاتے ہیں عوام ہمارے دور کے کاموں کی تعریفیں کرتے ہیں اور خطے میں پائیدار امن و خوشحالی کے شہید سیف الرحمن نے جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر پر اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں۔تبدیلی کے نام پر پورے ملک میں تباہی مچانے والوں اور روز گار کے نام پر نوکریاں فروخت کرنے والے کس منہ سے عوام کا ووٹ مانگتے ہیں کوئی شرم وحیا نہیں۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ گلگت بلتستان بھر میں مسلم لیگ ،ن، کی پوزیشن مستحکم ہے اور باشعور عوام صرف بہترین کارکردگی دکھانے والے حقیقی خدمت گاروں کو ووٹ دیں گے اور مسلم لیگ ،ن، ایک بار پھر اپنی حکومت قائم کرے گی اور تعمیر وترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔قبل ازیں جگلوٹ برمس، دیامر کالونی جوٹیال، سکوار، یادگار محلہ کشروٹ، محمدی محلہ کشروٹ، عثمانیہ محلہ، ڈروٹ جگلوٹ ودیگر مضافات میں بھی عمائدین کی مجلسوں میں حافظ حفیظ الرحمان کو مدعو کرکے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
حفیظ الر حمان

شیئر کریں

Top