میری کامیابی کے پیچھے سلمان خان کا کوئی ہاتھ نہیں،مونی رائے

Mouni-Roy-Actress-620x330-1.jpg

ممبئی(یواین پی) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مونی رائے نے کہا ہے کہ سلمان خان کا دل میں بے حداحترام ہے مگرمیری کامیابی کے پیچھے ان کا کوئی ہاتھ نہیں ،اپنی محنت اور کام کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ۔بھارتی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ سلمان خان کی بے حد عزت کرتی ہیں لیکن انہیں فلموں میں متعارف کرانے کا سہرا سلمان کے سر نہیں جاتا۔ انہیں نہ ہی سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سے کسی کردار کی پیشکش ہوئی ہے اور نہ ہی سلمان خان کی جانب سے کوئی کال آئی ہے، بلکہ انہیں فلم گولڈ اپنی محنت سے حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے موجودہ مقام اپنی محنت اور کام کے بل بوتے پرحاصل کیا ہے اگر اس میںکوئی کہے کہ میں کسی کے سہارے چل کر یہاں تک پہنچی ہوں تو یہ درست نہیں ۔

شیئر کریں

Top