بوڑھی ہونے سے ڈرتی ہوں،اس لیے غذا کا خیال رکھتی ہوں،مادھوری ڈکشٹ

madhuri-1581655351.jpg

ممبئی(یواین پی)ماضی کی دلکش اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ بوڑھی ہونے سے ڈرتی ہوں، اس لئے خود کو سمارٹ اور فٹ رکھنے کیلئے اپنی غذا کا خاص خیال رکھتی ہوں ، آج بھی بالی ووڈ میں کوئی بھی ایسی لڑکی نہیں جو میرے ساتھ ڈانس کرسکے ۔ایک بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مادھوری کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے کہ میں بوڑھی ہو گئی ہوں ، کیا میری فٹنس سے لگتا ہے کہ میں بوڑھی ہوں ؟ آج بھی بالی ووڈ میں کوئی ایسی لڑکی نہیں جو میرے ساتھ ڈانس کرسکے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں بوڑھے ہونے سے ڈرتی ہوں یہی وجہ ہے کہ خود سمارٹ اور فٹ رکھنے کیلئے اپنی غذا کا خاص خیال رکھتی ہوں۔

شیئر کریں

Top