چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 38 ویں برسی23نومبر کومنائی جائے گی

Waheed-murad-1280x720-1.jpg

لاہور(یو این پی) ستارہ امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پانے والے اور اپنے وقت کے ہر جواں دل کی مراد چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 38 ویں برسی 23نومبر کومنائی جائے گی۔وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔وہ معروف فلمساز وتقسیم کار نثار مراد کی اکلوتی اولاد تھے۔ وحید مراد نے ابتدائی تعلیم میری کلاسو اسکول سے حاصل کی اور1952ء میں اسی اسکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ ایس ایم کالج سے بی اے کیا۔1968ء میں جامعہ کراچی سے انگلش ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔اْن کی شادی سلمیٰ بیگم سے17 ستمبر 1964ء میں ہوئی۔ وحید مراد کے دو بچے ، ایک لڑکی عالیہ مراد اور ایک لڑکا عادل مْراد ہے۔1961ء میں انھیں ایس ایم یوسف کی فلم ’’اولاد‘‘ میں ایک اہم رول کے لیے پہلی بار کاسٹ کیا گیا۔

شیئر کریں

Top