ماہ نورنے اسٹیج ڈرامہ ”شرطیہ مٹھے” میں ڈانس پرفارمنس سے دھوم مچا دی

6ac6828758fef94d5dccede1b6e074c4.jpg

لاہور(آئی این پی) پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ وپرفارمرماہ نوراسٹیج ڈرامہ ”شرطیہ مٹھے ”میں اپنی شاندارڈانسپرفارمنس سے دھوم مچا دی ، اداکارہ کو عمدہ ڈانس پرفارمنس پر ڈرامہ بینوں کی جانب سے زبردست داد دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سبینہ تھیٹرفیصل آباد میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”شرطیہ مٹھے’ میں اداکارہ وپرفارمرماہ نورنے منفرد ڈانس آئٹم پیش کر کے ڈرامہ بینوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا، خصوصی آئٹم پر شاندار پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا۔ اداکارہ کی شاندارڈانس پرفارمنس کے باعث سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”شرطیہ مٹھے ” ڈرامہ بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ڈرامے کے پروڈیوسر عمران شیخ جبکہ تحریروہدایات شہبازرشید،ایم صفدرہیں۔ماہ نورنے کہا کہ فیصل آباد میں پرفارم کر کے اچھا لگا ، اچھی پرفارمنس پر داد فنکار کا اصل سرمایہ ہے۔

شیئر کریں

Top