سپاٹ فکسنگ کیس،ناصر جمشید کی برطانیہ بدری کے خلاف اپیل

610507_5284635_nasir_akhbar.jpg

ناصر جمشید نے وکیل کے توسط سے امیگریشن ضمانت کی درخواست دائر کی ہے،اہلیہ
لندن (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ 2017میں کھلاڑیوں سے رابطوں اور رشوت کی پیشکش کے جرم میں سزایافتہ پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے برطانیہ بدری کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ناصر جمشید کی اہلیہ کے مطابق انھوں نے یہ اپیل برطانیہ کے ہوم آفس سے کی ہے تاہم انھیں یہ معلوم نہیں ہے کہ اس اپیل کے فیصلے میں کتنا وقت لگے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کی سزا 21اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے لیکن وہ اس کے باوجود ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔ناصر جمشید کی اہلیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے اپنے وکیل کے توسط سے امیگریشن ضمانت کی درخواست بھی دائر کی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ منظوری کی صورت میں وہ باہر آ سکتے ہیں اور اس دوران ان کی برطانیہ بدری کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ناصر جمشید کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں تاہم برطانوی قوانین کے تحت اگر کوئی غیر برطانوی شہری اپنی برطانوی بیوی یا شوہر کے ویزے پر وہاں کسی جرم میں ایک سال سے زائد کی سزا پاتا ہے تو اسے ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ ناصر جمشید کو عدالت نے رواں برس 17ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔یہ بھی ممکن ہے کہ ضمانت منظور ہونے کے باوجود ناصر جمشید کو پاکستان ڈی پورٹ کردیا جائے اور کہا جائے کہ وہ پاکستان سے اپنا کیس لڑیں۔ناصر جمشید کی سزا 21اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے لیکن وہ اس کے باوجود ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔ناصر جمشید کی اہلیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے اپنے وکیل کے توسط سے امیگریشن ضمانت کی درخواست بھی دائر کی ہے ۔

شیئر کریں

Top