یورپی اوپن ٹینس ، سیٹ ہارنے پر روسی کھلاڑی آپے سے باہر

billboard.jpg

کوارٹر فائنل میں شکست پر مزاج پر قابو نہ رکھ سکا،نیٹ کو لات مار دی ،ویڈیو وائرل
سینٹ پیٹرز برگ(آئی این پی) یورپئین اوپن ٹینس میں سیٹ ہارنے پر روسی کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق یورپئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روسی کھلاڑی کیرن خاچانوف آپے سے باہر ہوگئے، سیٹ ہارنے پر غصے میں نیٹ پر لات ماردی۔24سالہ کھلاڑی کیرن کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی خواہش تھی لیکن کوارٹر فائنل میں شکست پر مزاج پر قابو نہ رکھ سکا۔روسی کھلاڑی نے شکست پر ریفری کی چیئر کو بھی دو مرتبہ ریکٹ مارا تھا بعدازاں اپنی غلطی پر نادم ہوتے ہوئے معذرت بھی کرلی اور سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔متنازع کوارٹر فائنل برطانیہ کے ڈین ایونز نے تین سیٹ 4-2، 6-5، 7-7 کے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلوی کھلاڑی کریگوئس خاچانوف کے ہاتھوں شکست کے بعد آپے سے باہر ہوگئے تھے، انہوں نے دو ریکٹ توڑنے کے ساتھ اپنے جوتے بھی تماشائیوں کی جانب اچھال دئیے تھے۔اس سے قبل نیویارک میں ہونے والے گرینڈ سلم چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں جاپان کی نامی اوساکا نے سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا تھا، سرینا ولیمز شکست پر آگ بگولہ ہوگئی تھیں، سرینا نے ناصرف اپنا ریکٹ توڑا بلکہ ریفری سے بھی الجھ گئی تھیں۔سیٹ ہارنے پر غصے میں نیٹ پر لات ماردی۔24سالہ کھلاڑی کیرن کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی خواہش تھی لیکن کوارٹر فائنل میں شکست پر مزاج پر قابو نہ رکھ سکا۔

شیئر کریں

Top