ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے محمد رضوان موزوں ہیں، رمیز راجہ

cover_1583398060cover_1581769948ramiz-cover-reuters.jpg

بابر اعظم کو اس وقت ون ڈے اور ٹی20کپتان کی ذمے داریوں پر توجہ دینی چاہیے
کراچی(آئی این پی)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نامور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان موجودہ کپتان اظہر علی کے موزوں متبادل ہیں۔ایک انٹرویومیں رمیز راجہ نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیسٹ ٹیم درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر موجود ہے جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے ہم ٹیسٹ کرکٹ میں جدوجہد کر رہے ہیں، لہذا ہمیں قیادت میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ اظہر علی ایک بے لوث انسان ہیں جنہوں نے پاکستان کرکٹ کی بہت خدمت کی ہے لیکن کپتان کی حیثیت سے وہ بروقت صحیح فیصلے نہیں کر سکے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ اظہر اور پاکستان کرکٹ دونوں کے لیے بہتر ہے کہ ٹیسٹ کی قیادت تبدیل کردی جائے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں محمد رضوان، اظہر کے موزوں متبادل ہوں گے کیونکہ ان میں ٹیم کی قیادت کی صلاحیت ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ بابر اعظم کو اس وقت ون ڈے اور ٹی20کپتان کی ذمے داریوں پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ تینوں فارمیٹ میں قیادت سے ان پر بوجھ پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ بابر ہمارے اسٹار ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں خود کو ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر ثابت کیا ہے البتہ ان کے لیے قیادت کی ذمے داری نئی ہے، ابھی انہیں ٹی20اور ون ڈے کپتان کی حیثیت سے بھی کافی کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے

شیئر کریں

Top