عامر سہیل کا پی سی بی کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے کا مشورہ

dc-Cover-cgtnhss5qso6u0kd8h9tobaa92-20170616131133.Medi_.jpeg

پاکستان میں چیف سلیکٹر کے ساتھ ہیڈ کوچ کا بوجھ اٹھانا مشکل ہے
لاہور(آئی این پی)سابق کپتان عامر سہیل نے پی سی بی کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے کا مشورہ دیدیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر عامر سہیل نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دیا یا لیا گیا ہے، بہرحال ایک بات جو میں پہلے سے کہتا چلا آیا تھا اب ثابت بھی ہوگئی کہ پاکستان میں چیف سلیکٹر کے ساتھ ہیڈ کوچ کا بوجھ اٹھانا مشکل ہے، دہری ذمہ داریوں میں توازن قائم رکھنا مشکل ہے، چیف سلیکٹر کو پورے ملک میں جاکر نیا ٹیلنٹ تلاش اور قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا پول تیار کرنا پڑتا ہے، مصباح الحق توجہ نہیں دے پا رہے تھے، دوسری جانب ایک کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنے کوچ کے ساتھ کھل کر بات کر سکے، اگر کوئی مشکل پیش آرہی ہے تو بتا سکے۔انہوں نے کہا کہ کوچ ہی چیف سلیکٹر بھی ہو تو کھلاڑی کبھی نہیں بتائے گا کہ مجھے تسلسل کے ساتھ یہ مسئلہ پیش آ رہا ہے، اس کے ذہن میں ہوگا کہ اگر چیف سلیکٹر نے سوچ لیا کہ کھلاڑی کے مسائل لمبے چل سکتے ہیں اس لیے کسی دوسرے کو لے آو، یوں اعتماد کی فضا قائم نہیں ہوتی،اسی لیے میں نے کہا تھا کہ مصباح الحق کو کوچنگ کرنا ہے تو جونیئر ٹیم کی کریں

شیئر کریں

Top