کھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے آسٹریلوی ٹرینرکی خدمات حاصل

cover_1578317395fity.jpg

ڈینیئل بیری پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں بھی ٹریننگ دیں گے،صدر پی ایچ ایف
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری کیلئے آسٹریلوی ٹرینر ڈینیئل بیری کی خدمات لی ہیں اور وہ اگلے ماہ پاکستان پہنچیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں پی ایچ اے کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ڈینیئل بیری پاکستان کی قومی، جونیئر اور انڈر 16کی ٹیموں کو ٹرین کریں گے۔ ڈینیئل بیری پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں بھی ٹریننگ دیں گے۔صدر ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ڈینیئل بیری جونیئر ایشیا کپ کی تیاریاں لاہور میں کروائیں گے۔خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو فٹ کرنے کے لیے نمبر ون ٹرینر سے معاہدہ کیا ہے۔ان کے مطابق پاکستان ٹیم کو جونیئر ایشیا کپ کھیلنے کے لیے جنوری میں بنگلہ دیشجانا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں پی ایچ اے کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ڈینیئل بیری پاکستان کی قومی، جونیئر اور انڈر 16کی ٹیموں کو ٹرین کریں گے۔ ڈینیئل بیری پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں بھی ٹریننگ دیں گے۔صدر ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ڈینیئل بیری جونیئر ایشیا کپ کی تیاریاں لاہور میں کروائیں گے۔

شیئر کریں

Top