فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں

1802842-imrankhanfrancex-1536877994.jpg

فرانس کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی گستاخانہ خاکے اور فرانسیسی صدر کے بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
سینیٹ اور قومی اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف قراردادیں منظور
اسلا م آ باد ( آ ئی این پی ) قومی اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی گستاخانہ خاکوں کی تشہیرکی سختی سے مذمت کرتی ہے، مسلمانوں کے خلاف مذہب کے نام پر اقدامات بند کئے جائیں، تمام غیر اوآئی سی ممالک اسلام مخالف اقدامات سے گریز کی پالیسی اپنائیں ،تمام اسلامی ممالک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ، او آئی سی 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے دن کے طور پر منائے ، مذہب کے نام پرہرطرح کے دہشتگردانہ اورانتہاپسندانہ اقدامات کی مذمت کی جاتی ہے،ایوان کوفرانسیسی صدراوردیگررہنماؤں کے اشتعال انگیزبیانات پرسخت تشویش ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے متفقہ قرارداد ایوان میں پیش کی، قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف مذہب کے نام پر اقدامات بند کئے جائیں، تمام غیر اوآئی سی ممالک اسلام مخالف اقدامات سے گریز کی پالیسی اپنائیں ،تمام اسلامی ممالک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ، او آئی سی 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے دن کے طور پر منائے ، مذہب کے نام پرہرطرح کے دہشتگردانہ اورانتہاپسندانہ اقدامات کی مذمت کی جاتی ہے،ایوان کوفرانسیسی صدراوردیگررہنماؤں کیاشتعال انگیزبیانات پرسخت تشویش ہے، قومی اسمبلی گستاخانہ خاکوں کی تشہیرکی سختی سے مذمت کرتی ہے۔دریں اثناء پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا جبکہ فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان پربھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ، طلبی کانوٹس ڈی جی ساتھ ایشیا زاہد حفیظ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے شدید احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی سفیرکواسپیشل سیکریٹری یورپ نیاحتجاجی مراسلہ حوالے کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان پربھی احتجاج ریکارڈ کرایاگیا۔
قرارداد

شیئر کریں

Top