نگران وزیرکاسیکرٹری صحت کیخلاف پٹیشن دائرکرنے کااعلان

mir-afzal-appointed-gb-s-caretaker-cm-as-assembly-completes-its-term-1592983002-1320.jpg

کوروناکی روک تھام میں ناکامی پرنگران وزیرناصرزمانی نے محکمہ صحت پربرہمی کااظہارکیا
گلگت(سپیشل رپورٹر) نگران وزیر سوشل ویلفیئرناصر زمانی نے کرونا کی روک تھام میں ناکامی اور محکمہ صحت اور سیکرٹری صحت کے ناقص اقدامات کے خلاف چیف کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیرناصر زمانی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کی وبا خطرناک صورتحال اختیار کررہا ہے اور کرونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کو طبی موت ظاہر کیا جارہا ہے اور جبکہ کرونا وائرس کے مریضوں کی سرکاری رپورٹ منفی اور پرائیویٹ رپورٹ میں مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں کرونا سینٹر دنیور میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث دو افراد کرونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ دیہی علاقوں میں کرونا کے کیسز کی تعدا میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہورہا ہے جہاں ٹیسٹنگ کی کوئی سہولت نہیں ہے محکمہ صحت اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لئے دیہی علاقوں میں کرونا کے ٹیسٹ بھی نہیں کرہا ہے انہوںنے کہا کہ نظام صحت کے ناقص اقدامات اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سیکریٹری صحت کے غیرسنجیدگی کے خلاف چیف کورٹ میں پٹیشن دائر کروں گا تاکہ عدالت کے زریعے نظام صحت کی بہتری کیلئے عملی اقدامات سامنے آسکیں۔ نگران وزیرنے کہا کہ گلگت بلتستان میں موسم سرما میں کرونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہاہے اگر قبل ازوقت اقدامات نہیں کئے گئے تو بڑے پیمانے پر انسانی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے اور اس کی ذمہ داری محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے ۔
پٹیشن دائر

شیئر کریں

Top