پاکستانی ڈرامے کے مستقبل سے خائف نہیں :ثروت گیلانی

5e007bc3e4f71.jpg

کراچی (یواین پی)ٹی وی اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا کہ فلموں میں کام کر نااچھا لگا ،اینیمیٹیڈ فلموں کا اپنا ہی مزا ہے ، کئی فلموں میں کام کی آفرز ہیں ،اچھے کردار کیلئے وقت بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ٹی وی فنکاروں کے ذریعے فلم انڈسٹری کا ری وائیول ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت گیلانی کا کہنا تھا میں ڈراموں میں بہت کم نظر آتی ہوں کیونکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں معیاری کام کروں ویسے بھی روز روزسکرین پر نظر آنے سے لوگ فنکار سے اکتا جاتے ہیں، میرا نظریہ تعداد کے بجائے معیار ہے۔
انکا کہنا تھا روحی بانو، بابرہ شریف، شہناز شیخ، مرینہ خان ، خالدہ ریاست ، عظمیٰ گیلانی،نجمہ محبوب و دیگر لیجنڈز کی اداکاری سے متاثر ہوکر فیلڈ میں آئی۔ اتنے ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود اپنے آپ کو اب بھی ایک مکمل فنکارہ نہیں سمجھتی۔انہوں نے کہا میں پاکستانی ٹی وی ڈرامے کے مستقبل سے خائف نہیں ہوں۔

شیئر کریں

Top