ویانا ٹینس میں روبلیف، کیون اینڈرسن،بلو کارینو،بورنا کورک فتح یاب

maxresdefault-1.jpg

کولون،ویانا (یواین پی) کولون اوپن میں مینز سنگل ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے ارجنٹائن کے سیکنڈ سیڈ پلیئر ڈیگو شوارٹزمین کو چھ،د و اور چھ، ایک سے شکست دے کر مسلسل دوسرا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ وہ 250اے ٹی پی رینکنگ پوائنٹس کے علاوہ ٹرافی کے ساتھ ساڑھے تیرہ ہزار یورو کی انعام رقم بھی اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس جیت کی بدولت ان کی عالمی درجہ بندی میں ساتویں پوزیشن بھی مستحکم ہوگئی ہے۔ مینز ڈبلز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے بین میک لاچلین نے جنوبی افریقی پارٹنر راون کلاسین کے ساتھ جرمن جوڑی کیون کراویٹز اور آندرے ملز کو چھ، دو اور چھ، چار سے شکست دے دی۔ا دھر ویانا اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں آندرے روبلیف نے نوربیرٹ گومبوس کو چھ تین اور چھ، دو سے زیر کیا۔
کیون اینڈرسن نے ڈینس نوواک کو چھ سات، چھ چار اور سات چھ سے قابو کر لیا۔ گیل مونفلس کے فٹنس مسائل کی وجہ سے میچ جاری نہ رکھنے پر پابلو کارینو بوسٹا اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ بورنا کورک نے ٹیلر فرٹز کو چھ، چار کے یکساں اسکور سے مات دی۔

شیئر کریں

Top