قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال جنوبی افریفہ کا دورہ کریگی

192385_4950580_updates.jpg

دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، تینوں ون ڈے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈسپر لیگ کا حصہ ہونگے
لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈسپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر/اکتوبر میں شیڈول تھا، جسے جنوبی افریقہ میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈسپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر/اکتوبر میں شیڈول تھا، جسے جنوبی افریقہ میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔
دورہ
پاکستان زمبابوے سیریز: تمام 107 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی
راولپنڈی (یواین پی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز سے قبل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں لیے گئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کُل 107 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے، جس کی رپورٹس منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ان تمام افراد کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔قومی اسکواڈ 26 اکتوبر بروز پیر کو بذریعہ روڈ لاہور سے اسلام آباد پہنچا تھا جبکہ مہمان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز بھی گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل منتقل ہوئے تھے۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لییدونوں اسکواڈز آج بروز منگل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں

Top