اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اسامیوں پر تقرریوں کا طریقہ کار تبدیل

IMG_0154-1024x607-1.jpg

ٹیسٹ راولپنڈی میں رکھنا مشکوک ،نگران وزیر اعلیٰ مداخلت کریں ،امیدواروں کا مطالبہ
گلگت(بیورو رپورٹ)اکانٹنٹ جنرل آفس میں گیارہ آسامیوں پر تقرریوں کے طریقے میں تبدیلی اور ٹیسٹ پنڈی میں رکھنے کے عمل کو مشکوک قرار دیکر امیدواروں نے وزیر اعلی کو مداخلت کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔بادشمال سے بات چیت امیدواروں نے بتایا کہ پہلے محکمانہ سطح پر تقرریوں کا فیصلہ کیا پھر فیصلہ تبدیل کر کے کئیریر ٹیسٹنگ سروس کے زریعے کرانے کا شیڈول جاری کیا اور فوری بطور پر ٹیسٹ کی تاریخ مقرر کیا بعض امیدواروں کے سنٹر راولپنڈی اور راولپنڈی کے امیدواروں کا سنٹر گلگت میں قائم کر دیا اس بارے میں رابطے متعلقہ زمہ داروں کو فون کرنے پر کوئی کال وصول کرنے کے لیے تیار نہیں اور بعض زمہ دار چھٹیوں پر چلے گئے ہیں اس مشکوک عمل کو روکنے کے لیے وزیر اعلی اور تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں اور بھرتیوں کو میرٹ کے مطابق یقینی بنائے ۔اگر دادرسی نہ ہوئی تو بھرتیوں کے خلاف تمام ریاستی اور انتظامی اداروں سے رجوع کیا جائے گا۔
بھرتی

شیئر کریں

Top