وفاقی حکومت کا 6نومبر تک ہفتہ عشق رسول منانے کا اعلان

df180795c03413f234d7570a64a6cfc2.jpg

سیرت طیبہ کو اجاگر کرنے کے لئے حکومت پوری کوشش کرے گی،وزیرمذہبی امور
اسلام آباد ( آئی این پی) وفاقی حکومت نے جشن ولادت مصطفی کے سلسلے میں 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک ہفتہ عشق رسول منانے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نبی کریم کی ذات کے ساتھ ہمارے تعلق اور نسبت کو اگلی نسل تک پہنچانا یہ ان ناپاک عزائم کا انتہائی مثبت اور موثر جواب ہوگا جو فرانس اور دیگر ممالک گستاخانہ خاکوں کی شکل میں مسلمانوں کی دل آزاری کے لیے کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہاکہ اظہار شکر کے ساتھ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ آئندہ جمعہ سے اگلے جمعہ تک ہفتہ عشق رسول کے عنوان سے منانے کا کابینہ نے فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ سیرت طیبہ کو اجاگر کرنے کے لئے حکومت پوری کوشش کرے گی ہفتہ عشق رسول بنانے کا مقصد فرانس اور دیگر ممالک میں ہوئی توہین رسالت پر ردعمل دینا ہے تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے سوالات اور سیمینار کئے جائیں گے۔
ہفتہ عشق رسول

شیئر کریں

Top