ریڈیو پاکستان میں رولز کیخلاف بھرتیاں ہوئیں،حکومت

Ali-Muhammad-Khan-1-750x369-1.jpg

معاشی بحران کی وجہ سے ایسے ملازمین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے، علی محمد خان
اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ ریڈیو پاکستان میں رولز کیخلاف بھرتیاں ہوئیں، ریڈیو پاکستان کو خسارے کا سامنا ہے،شی بحران کے دور میں ریڈیو پاکستان ایسے ملازمین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ مشکل مگر ضروری تھا‘سیاسی بنیاد پر اور رولز کے خلاف بھرتی کرنے والی حکومتیں اس صورتحال کی ذمہ دار ہیں، برطرف ملازمین کے ساتھ گفت و شنید کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں ریڈیو پاکستان کے برطرف کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق کشور زہرہ‘ صابر حسین قائم خانی‘ اسامہ قادری اور اقبال محمد علی خان کے توجہ مبذول نوٹس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ یہ اہم ایشو ہے۔ کسی بھی حکومت کے لئے کسی کو نوکری سے نکالنا مشکل فیصلہ ہے۔ حکومت قانونی طریقہ سے نوجوانوں کی بھرتی کرے گی۔ سیاسی بنیاد پر اور رولز کے خلاف بھرتی کرنے والی حکومتیں اس صورتحال کی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کی بیش بہا خدمات ہیں۔ 1965ء کی جنگ اور اہم موقع پر ان اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
حکومت

شیئر کریں

Top