پاور مالیسی کے تحت سومیگاواٹ کے منصوبے کرائے ہیں : نگران وزیر اعلیٰ

mir-afzal-appointed-gb-s-caretaker-cm-as-assembly-completes-its-term-1592983002-1320.jpg

ہنزہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 32 میگا واٹ بجلی گھر تعمیر کیا جائیگا ، پارٹی آگئی ہے معاہدے پر دستخط کے بعد کام شروع ہوگا
شتونگ نالہ کا پانی سدپارہ ڈیم کی طرف موڑا جارہا ہے، وافر مقدار میں پانی سے زیادہ مقدار میں بجلی پیدا ہو گی ،میٹ دی پریس میں اظہار خیال
گلگت (سپیشل رپورٹر )گلگت بلتستان کے نگراں وزیر اعلی محمد افضل خان نے کہا ہے کہ سنٹرل پریس کلب گلگت میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے پاور پالیسی کے تحت سو میگا واٹ کے منصوبے منظور کر وائے ہیں بونجی ٹنل ڈیم سے 7500 میگا واٹ بجلی پید ا ہو گی امید ہے کہ بہت جلد تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا جس کے بعد گلگت بلتستان اور ملک کے چاروں صوبوں کو بجلی دے کر بھی سر پلس ہوجائے گی بجلی کی تقسیم کے لئے ریجنل اور نیشنل گر ڈ کی ضرورت ہے اس لئے ریجنل اور نیشنل گرڈ کی تعمیر کے لئے کام شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ40 میگا واٹ ہینزل پاور پراجیکٹ گزشتہ کافی عرصے سے پھنسا ہوا تھا دیر ہوگیا تھا پاور پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پیپرا رولز کے تحت ٹینڈر ہوا تھا اور شروع میں چھ ارب میں ٹینڈر ہوا تھا بعد میں منصوبے کی رقم ڈبل کی گئی نگراں حکومت نے پلاننگ کمیشن اور دوسرے اداروں تک رسائی کی جس کے بعد 12 ارب میں ہی ری ٹینڈرکرانے کی منظوری مل گئی ہے جس کے بعد ہینزل پاور پراجیکٹ پر کام شروع ہوجائے گا ہنزہ احمد آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 32 میگا واٹ بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا جس کے لئے تاجکستا ن سے پارٹی آگئی ہے ایم او یو پر دستخط ہونے کے بعد کام شروع ہوگا سدپارہ ڈیم میں پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پید ا وار کی بہت کمی ہے شتونگ نالہ کا پانی سدپارہ ڈیم کی طرف موڈا جارہا ہے جس کے بعد وافر مقدار میں پانی آنے سے زیادہ مقدار میں بجلی پیدا ہو گی واپڈا کے چےئر مین نے حالیہ دورے میں عطاء آباد 30 میگا واٹ بجلی کے منصوبے کوبڑھا کر 64 میگا واٹ کرنے کا اعلان کیاہے اس منصوبے کے لئے واپڈا ہی فنڈنگ کرے گا اور بجلی بنا کر دے گاانہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کوڈ کے سلسلے میں فنڈنگ نہیں تھے ذاتی طور پر این ڈی ایم اے گئے ہمیں 600 ملین (60 کروڈ) کی گرانٹ دی گئی ہے ۔ پنجاب کے گورنر نے یونیورسٹیز اور پروفیشنل تعلیمی اداروں میں سیٹیں بڑھانے کا وعدہ کیا ہے نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان او لمپک ایسوسی ایشن نے گلگت میں اپنا مکمل سیٹ اپ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد دفتر کھل جائے گامقامی سطح پر ملازمتیں ملیں گی گلگت بلتستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے یوتھ ہے بین الاقوامی سطح پر علاقے کی نمائندگی ہوگی حال ہی میں پاکستان ہاکی ٹیم میں گلگت بلتستان کے کھلاڑی شامل ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے قلم میں جتنی طاقت ہوتی ہے اتنی تلوار یا رائفل کی گولی میں نہیں ہوتی ہے ۔ گلگت بلتستان کے صحافیوں نے علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنای مثالی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی شنوائی ہونے کے دن بہت قریب ہیں سالوں میں نہیں مہینوں میں ہوں گے نیا سماں ہوگا نئی حکومت کا طرز ملے گا صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ ملے گا۔
نگران وزیر اعلیٰ

شیئر کریں

Top