اسلام آباد سے گلگت بلتستان کرائے میں کمی کی جائے: نگران حکومت کا پی آئی اے سربراہ کو خط

285611_633622_updates.jpg

اسلام آباد تا کراچی ڈھائی گھنٹے سفر کیلئے کرایہ آٹھ ہزار،اسلام آباد تا گلگت 45منٹ سفر کا کرایہ گیارہ ہزار مقرر ہے
کرایوں پر نظر ثانی کر کے گلگت بلتستان کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ،نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط کا متن
گلگت(بیورو رپورٹ)نگران حکومت گلگت بلتستان نے آسلام آباد سے گلگت کے فضائی کرایوں میں کمی کے لیے قومی ائیر لائن کے سربراہ سے رابط کر لیا ہے۔سرکاری زرائع کے مطابق کراچی کے اڈاھائی گھنٹے کے فضائی سفر کے لیے آ ٹھ ہزار جبکہ اسلام آباد اور گلگت کے مابین 45 منٹ کے سفر کے لیے گیارہ ہزار روپے مقرر کر دیا ہے جسے نگران حکومت نے گلگت بلتستان سے ناانصافی اور زیادتی قرار دیکر گلگت بلتستان کے کرایوں میں مناسب کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے نگران وزیر اعلی میر افضل نے قومی ائیرلائن کے سربراہ کو خط لکھ دیا ہے اور کرایوں پر نظر ثانی کر کے تشویش دور کرنے پر زور دیا ہے۔
خط

شیئر کریں

Top