پی آئی اے کا پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ

285611_633622_updates.jpg

یکمشت پانچ دن سے زائد بیماری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہوگی، نوٹیفکیشن
لاہور(آئی این پی ) قومی ایئر لائن نے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکمشت پانچ دن سے زائد بیماری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہوگی
۔ تفصیلات مطابق پی آئی اے کے چیف ایچ آر آفیسر کی جانب سے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی پر سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پی آئی اے کے کپتانوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی ہوگی، کپتانوں کو 75 گھنٹے کے بجائے 50 گھنٹے گارنٹی الانس کی ادائیگی کی جائے گی، یکمشت پانچ دن سے زائد بیماری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہوگی، جب کہ سالانہ یکمشت چھٹیوں کی مد میں 7 دن سے زیادہ غیر حاضری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہو گی۔
مراعات

شیئر کریں

Top